سیلابی ریلہ سےسڑک بہہ گئی،شاہراہ قراقرم ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند
کوہستان کے علاقے سازین کے مقام پر سیلابی ریلے سے سڑک بہہ گئی۔شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
پولیس کے مطابق شاہراہ قراقرم کے بہہ جانے والے حصے میں کھائی بن گئی۔سڑک کی بندش سے مال بردار گاڑیوں سمیت مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان بھر کی مال بردار گاڑیوں کے لئے شاہراہِ قراقرم اہم روٹ ہے۔ شاہراہِ قراقرم کی بحالی کےلئے دو دنوں سے زیادہ لگ سکتے ہیں
Load/Hide Comments