عالمی مارکیٹ میں چاول کی قلت ہونے پرچاول کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی گئی

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ”وام“ کا کہنا ہے کہ چاولوں کی برآمد کی پابندی کی زد میں بھارتی چاول بھی آئیں گے۔متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ پابندی چاولوں کی تمام اقسام بشمول براؤن چاول، مکمل یا جزوی پسے ہوئے چاول، اور ٹوٹا چاول پر عائد کی گئی ہے۔
چاول برآمد کرنے کی خواہش مند کمپنیوں کو ملک سے باہر برآمد کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی لیے وزارتِ معاشیات کو درخواست دینی ہوگی۔ واضح رہے کہ بھارت میں تاخیر سے ہونے والی شدید بارشوں نے فصلوں کو نقصان پہنچایا ہےجس کے باعث چاولوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
گزشتہ ہفتے بھارتی حکومت نے سفید غیر باسمتی اور ٹوٹا چاول کی برآمدات روکنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔بھارت دنیا بھر میں چاول کی برآمدات میں 40 فیصد حصہ ڈالتا ہے
Load/Hide Comments