بیرون ملک ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے پالیسی کی منظوری
یوتھ ویژن نیوز : بیرون ملک ٹریڈ افسران کی تعیناتی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، حکومت نے 40نئے افسران کی تعیناتی کیلئے پالیسی کی منظوری دے دی۔
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بیرون ملک 40 نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 20 کی آسامی پر بیرون ملک 8 ٹریڈ افسران تعینات کیے جائیں گے جبکہ گریڈ 19 کی آسامی پر 23 اور گریڈ 18 کی آسامیوں پر9 ٹریڈ افسران تعینات ہوں گے۔
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق ٹریڈ افسران کی تعیناتی میں اوورسیز پاکستانیز و نجی شعبے کیلئے10فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اسامیوں میں کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ گریڈ20کیلئے 40فیصد کوٹہ مختص ہے۔
Load/Hide Comments