Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

چینی کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ

یوتھ ویژن نیوز : پنجاب کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 140روپے تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے میں من مانے اضافے سے چینی کی فی کلو قیمت میں30سے45روپے اضافہ ہوا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں تیس سے پینتیس روپےاضافہ ہوگیا۔مری، فیصل آباد اورجھنگ میں قیمت ایک سو چالیس روپے فی کلو تک جاپہنچی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک سو پینتیس، گجرات میں ایک سو پچیس روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں چینی120 ،لاہور110،فیصل آباد 140،ملتان 110،گوجرانوالہ 120 ،گجرات 125 ، سیالکوٹ 120،سرگودھا 118 ،ٹوبہ ٹیک سنگھ 135،بہاولپور 120،ساہیوال 120 ،بھکرمیں 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں چینی 130 ،فیروزوالا 130، جہلم 130 ،شیخوپورہ 125،اوکاڑہ 120،چکوال 110،ڈیرہ غازی خان 110اور رحیم یار خان 115روپے میں بک رہی ہے۔

دوسری جانب مہنگائی کی چکی میں پسی پنجاب کی عوام چینی کی قیمت میں ہوشرباء اضافے پرشدید پریشانی میںمبتلا ہوگئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com