آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اپنا نقصان صارفین سے پورا کرنےکی خواہش کی،اوگرا نےمان لی
یوتھ ویژن نیوز: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے روپےکی قدرمیں کمی سے ہونے والے نقصان پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا بڑامطالبہ مان لیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نےآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کومراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سےپچھلے6ماہ کےنقصانات کی تفصیلات 15 روز میں طلب کرلیں۔اوگرا کے مطابق اوایم سیزکےساتھ 21 مارچ کوایل سیزاورایکسچینج ریٹ کےمسائل زیرغورآئے،حکومتی پالیسیزکےمطابق خام تیل درآمد کرنےکی تفصیلات فراہم کی جائیں،اورپچھلے 6 ماہ میں موجودہ ایکسچینج ریٹ پرہونےوالےنقصانات سےبھی آگاہ کیاجائے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ میں 35 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ایکسچینج ریٹ نقصانات کوصارفین سے پوراکرنےکی خواہشمند ہیں
Load/Hide Comments