سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
یوتھ ویژن نیوز: عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگاہونے کے بعد پاکستان میں بھی معمولی اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ بھی 601 روپے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 927 روپے ہو گیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 1981 ڈالر فی اونس ہے۔
Load/Hide Comments