سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھربڑا اضافہ
یو تھ ویژن نیوز : سونے کی قیمت ایک ہی دن میں ہزاروں روپے بڑھ گئی
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں فی تولہ ایک ہی دن میں 1200روپے اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا1200روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 98ہزار 700روپے کاہوگیا۔
صرافہ با زاروں میں 10 گرام سونے کی قیمت1029روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 353 روپے ہوگئی ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 32ڈالر اضافے سے 1866 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
Load/Hide Comments