اسد عمر ڈسٹرکٹ جیل راجن پور سے رہا
یوتھ ویژن نیوز : مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر ڈسٹرکٹ جیل راجن پور سے رہائی کے موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی اور چیف ویپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ جبکہ اس موقع پرنصراللہ دریشک، ضلعی صدر راجن پور عبد الرزاق راجہ اور دیگر مقامی قیادت بھی ہمراہ ہے۔
اہور ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسدعمر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات معطل کردیے ہیں اور نظربند رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت عالیہ نے اس ضمن میں حکومت پنجاب پنجاب سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود اور اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا