شاہ محمود قریشی کی اٹک جیل سے رہائی
یوتھ ویژن نیوز : شاہ محمود قریشی کی اٹک جیل سے رہائی اٹک جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد اکبر خان؛سابق ایم این اے میجر طاہر صادق؛سابق ایم پی اے یاور بخاری بھی موجود
ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار ہونے والے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت عالیہ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے یہ حکم پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چوہدری کی درخواست پر جاری کیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسدعمر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات معطل کردیے ہیں اور نظربند رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت عالیہ نے اس ضمن میں حکومت پنجاب پنجاب سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود اور اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔