کفایت شعاری مہم، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا وزارت سے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ
یوتھ ویژن نیوز :وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے وزارت سے تنخواہ اورالا ؤنسرز نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے سیکرٹری کابینہ کو خط لکھ دیا ۔بدھ کو وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے اپنی تنخواہ اور الاؤنسز چھوڑنے کیلئے خط لکھا۔ وفاقی وزیر نے یہ فیصلہ کابینہ کی کفایت شعاری مہم کے فیصلہ کے سلسلے میں کیا۔ ملک کی موجودہ معاشی حالت کی روشنی میں وفاقی کابینہ کو کفایت شعاری اپنانے کے کئے کہا گیا تھا ،کابینہ اراکین کو اپنی تنخواہ اور الاؤنسز رضاکارانہ طور پر چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔ وفاقی وزیر نےکفایت شعاری مہم پر عمل درآمد میں پہل کر دی۔
Load/Hide Comments