اسٹیبلشمنٹ نے معاملات سلجھانے میں تاخیر کی، شاہد خاقان عباسی
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں صرف 4لیڈر آئے ہیں،شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں صرف4لیڈرز آئے ہیں ان میں ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف، بے نظیر بھٹو اور عمران خان شامل ہیں۔
رہنمامسلم لیگ شاہد خاقان عباسی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست پر عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ اثر انداز ہوتے ہیں۔پاکستانی سیاست سے سیاست دانوں کو نااہل کیا گیا۔ ہم اہل لوگوں کو سیاسی نظام کا حصہ بنانے میں ناکام ہو رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا مزیدکہنا تھا کہ لاہور: کرپشن ایک بڑا ایشو ہے لیکن صرف یہی ایک خرابی کی وجہ نہیں۔ اس وقت موجودہ سیاسی نظام میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں۔ بیوروکریسی میں بھی متعلقہ وزرات کے مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں۔
شاہد خاقان کاکہنا تھا کہ وفاقی ملازمین مراعات کے لیے صوبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے بیوروکریٹس تحصیل سطح تک بھی کام کر رہے ہیں۔
رہنمامسلم لیگ ن کاکہنا تھا کہ ملک میں آئین موجود ہے لیکن بدقسمتی سے آرمی نے کافی عرصہ رول کیا ۔جو دراصل آئیں کی نفی تھی ۔ہمیں آئیں کی بالادستی قائم رکھنا ہو گی۔ آئین کے تابع ملک اور قوم ہی ترقی کرتی ہے ۔آئین پر پابندی سب پر لازم ہے ۔خواہ وہ کسی بھی مکاتب فکر سے تعلق ہو ۔ہم آئین کے اندر فیصلہ سازی سے ہی آگے جا سکتے ہیں۔