Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

جیل بھرو تحریک:،تحریک انصاف کےاہم رہنماؤں نے گرفتاریاں دے دیں

یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی معاشی عدم استحکام ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر کریک ڈاؤن کے خلاف ’ جیل بھرو تحریک ‘  لاہور سے سینئر لیڈر شپ کی گرفتاریوں کیساتھ شروع ہوگئی۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی ، اعظم سواتی ، اسد عمر، عمر سرفراز چیمہ ، سینیٹر ولید اقبال ، زبیرنیازی  سمیت درجنوں رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنوں نے از خود گرفتاری دے دی اور پولیس کی وین میں جاکر بیٹھ گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس وین میں سلیفیاں بنوائیں.

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر قیدیوں والی وین کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی۔شاہ محمود قریشی ،اسد عمر،اعظم سواتی،عمر سرفراز چیمہ بھی قیدیوں والی وین میں موجود ہیں۔پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد بھی رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنے کے لیے ساتھ شریک ہیں۔پی ٹی آئی کارکنان قیدیوں والی وین کی چھت پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف حماد اظہر اور دیگر پی ٹی آئی رہنما اپنی اپنی گاڑیوں میں قیدیوں والی وین کے ساتھ کوٹ لکھپت پہنچے ۔

کوٹ لکھپت جیل جیل کے مرکزی دروازے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں نے پوزیشنز سنبھال لیں۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پی ٹی آئی کے 100 رہنماؤں اور ورکرز کو بند کر نے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے۔حکومت کی حتمی اجازت  کے بعد 100افراد کو مختلف بیرکس میں علیحدہ علیحدہ بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کو گرفتار نہیں کیا یہ خود ہی زبردستی قیدیوں کی وین میں بیٹھ گئے ہیں۔ ہمیں ان کی گرفتاری کا کوئی آرڈر نہیں ملا۔ 

رہنماتحریک انصاف زبیرنیازی کو پی ٹی آئی کارکن زبردستی پولیس وین سے اتار کر لے گئے الٹا پولیس وین کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

ادھر سی سی پی او آفس کے تمام دروازے بند کردئیے گئے ہیں۔ پولیس نے اہلکاروں سمیت سب کا داخلہ سی سی پی او آفس میں روک دیا ہے۔  تازہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کارکن سی سی پی او آفس کے سامنے سڑک پر لیٹ گئے ہیں۔ اس موقع پر خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔  اعلی افسران کا حکم ملنے کے بعد اب پولیس نے باقاعدہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور 3 ایم پی او کے تحت احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں چیئرنگ کراس لاہور سے جیل بھرو تحریک  کا آغا ز ہوا تو   گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں پر سوا  سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنان  کی بڑی تعداد جمع ہوئی ، ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم تھامے نعرے بازی کی گئی۔سابق صوبائی وزیر مراد راس ولید اقبال سمیت دیگر قائدین کارکنوں کے ہمراہ  تھے۔

چیئرنگ کراس میں پولیس کی جانب سے لاؤسپیکرپراعلانات کئے جاتے رہے کہ پولیس کی گاڑیاں کھڑی ہیں جس کارکن نے گرفتاری دینی ہے دے دیں۔ جیل بھروتحریک میں رضاکارانہ گرفتاری دینےوالے قائدین مال روڈ پر تحریک انصاف کے کنٹینرپرموجود تھے جن میں شاہ محمود قریشی،سینیٹراعظم سواتی،اسدعمر،اعجاز چودھری،جمشید چیمہ،محمود الرشید،میاں اسلم اقبال ودیگر شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com