وفاقی وزیرداخلہ کاعمران خان اور پرویز الہٰی کی گرفتاری کا عندیہ
یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے )لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت مسترد ہونے کے بعد حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کل سے عدالت کا مذاق بنا رکھا ہے۔ عمران خان کو اس سے زیادہ فری ہینڈ نہیں دینا چاہیے۔
میری نظر میں عمران خان کی گرفتاری بنتی ہے۔حکومت سے بات کروں گا کہ ایسے شخص کو فوری گرفتار کرنا چاہیے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان عدلیہ کا مذاق اڑا رہا ہے۔ عمران خان کی درخواست ضمانت کو خارج کرنے کی بجائے کارروائی بنتی تھی۔ایسا لگ رہا ہے کہ عمرانی ٹولہ عدالت کو ڈکٹیٹ کررہا ہے۔عدلیہ کے ساتھ ایسے رویے پر فوری کارروائی ہونی چاہیے ۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی بڑی دیدہ دلیری سے سب سے بڑی عدالت کو مینج کررہے ہیں۔ پرویز الہٰی کو بادی نظر میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ چیف الیکشن کمشنربغیرپروٹوکول کے کہاں نکل گئے تھے؟سب پتہ چل گیا
ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ آڈیو کا فرانزک کرکے پرویز الہٰی کو گرفتار کیا جائے۔چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔ایف آئی اے سے معاملہ آگے بڑھے گا تو پھر جوڈیشل کونسل میں بھی جاسکتا ہے۔آڈیو لیک کون کرتا ہے ، کہاں سے ہوتی ہے۔ سب سامنے آجائے گا۔