آئی جی خیبر پختونخوا تبدیل نیا ائی جی لگا دیا گیا
یوتھ ویژن نیوز(مظہر چشتی سے ) آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کوعہدے سے ہٹادیا گیا ،معظم جاہ انصاری کی جگہ گریڈ 21 کے افسر اختر حیات گنڈا پور کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کارکردگی سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے کچھ روز قبل ہی معظم جاہ انصاری کو آئی جی خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نئے آئی جی اختر حیات ایف آئی اے میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
واضح رہے بطور آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کچھ روز قبل صوبے میں عام انتخابات کیلئے تیار ہونے کا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی کے اِکا دُکا واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments