اسٹیبلشمنٹ صرف آرمی چیف کا نام ہے، عمران خان
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ صرف آرمی چیف کا نام ہے ،ابھی تک اسٹیبلشمنٹ کی طرف سےہمیں کوئی مثبت اشارہ نہیں ملا۔جیل بھرو تحریک میں خود گرفتاری دوں گا۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے۔ عمران خان نے غیرملکی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ کمان کی تبدیلی کو ابھی صرف دو ماہ ہوئے ہیں لہذا میں نئے سربراہ کوشک کا فائدہ دے رہا ہوں ۔اس وقت مائنس عمران خان پالیسی چل رہی ہے۔جنرل باجوہ کی پہچان میں غلطی ہوئی۔جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے
Load/Hide Comments