عمران خان نے اپنے قتل کا ایک اورمنصوبہ بے نقاب کردیا
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نےایک بار پھر کہا کہ میرے قتل کی منصوبہ بندی کرلی گئی ،دو پیشہ ور قاتلوں کو میرے قتل کیلئے پیسے دے دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے قتل کیلئے جنوبی وزیرستان سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے ۔میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں ۔پہلے بھی کہا تھا کہ مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ 3شوٹرز کے ذریعے حملہ کراکر مجھے مارنے کی کوشش کی گئی ۔جے آئی ٹی نے تفتیش کرکے تین حملہ آوروں کی رپورٹ دی ۔یہ جتنی مرضی کوشش کرلیں مجھ پر دباؤ نہیں ڈال سکتے ۔
Load/Hide Comments