Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

ترکیہ اورشام میں حالیہ زلزلے سے دو کروڑسے زائد افراد متاثرہونے ہوسکتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک )عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ’ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے دو کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سینیئر ایمرجنسی آفیسر ایڈلہیڈ مارشنگ کا کہنا تھا کہ ’تباہی کا جائزہ لینے کے بعد یہ لگتا ہے کہ دو کروڑ 30 لاکھ افراد خطرے میں ہیں۔‘

ان کے مطابق پورے خطے میں سویلین خاص کر صحت کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہے۔

ایڈیلہائیڈ مارشنگ نے جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کی ایگزیکٹیو کمیٹی کو بتایا کہ ’شام میں  فوری طور پر اور وسط مدتی بنیادوں پر بنیادی ضرویات زندگی کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔‘

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے بتایا کہ ’اس وقت کام زیادہ وقت کم ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’عالمی ادارہ صحت متاثرہ علاقے میں امداد بھیج رہا ہے۔‘

’ہم ہنگامی سپلائیز کا بندوبست کر رہے ہیں اور عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی میڈیکل ٹیموں کو زخمیوں اور خطرے میں موجود آبادی کو صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے متحرک کر رہے ہیں۔‘

ڈیزاسٹر ایجنسیز کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور شام کے سرحدی ریجن میں کئی ہزار عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے اس خطے کے لوگوں کی مشلات اور تکالیف میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جو پہلے سے ہی جنگ، عسکریت پسندی، پناہ گزینوں کے بحران جیسے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔

زلزلے کی تباہی سے بچ جانے والے کل پوری رات ننگے ہاتھوں سے گھروں کے ملبے تلے دبے اپنے پیاروں کو نکالنے اور بچانے کی کوشش کرتے رہے۔  شام کے شمالی علاقے میں صورتحال بہت ہی خراب ہے جو کہ پہلے ہی سے جنگ کی تباہ کاریوں کا شکار ہے۔

مارشنگ کا کہنا ہے کہ بارڈر سے شمالی شام تک امدادی سامان کی ترسیل زلزلے سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے معطل ہو گیا ہے۔

’یہ چیز بذات خود ایک بڑا بحران ہوگا۔‘

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایجنسی تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر دونوں ممالک میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے کام کرے

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com