Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

ترکیہ اورشام میں زلزلے کےباعث ہلاکتوں کی تعداد 5000 سے تجاوز،اموات میں اضافےکا خدشہ

یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے )ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کی امدادی ایجنسی اے ایف اے ڈی نے منگل کو تصدیق کی کہ سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار 381 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت پھراضافہ

پیر اور منگل کی شب ملبے تلے دبے افراد کی چیخیں سنی گئیں جبکہ رشتہ دار اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے کے لیے آبدیدہ تھے۔
دونوں ممالک میں پیر کی علی الصبح آنے والے زلزلے کی شدت سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔

1999 میں بھی اسی شدت کا ایک زلزلہ ترکیہ میں آیا تھا جس میں 17 ہزار افراد ہلاک اور 13 ہزارسے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں زمین بوس ہوئیں، ہسپتال تباہ ہوئے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
پیر کو رات گئے شدید سردی نے بھی سرچ آپریشن میں رکاوٹ ڈالی۔ ترکیہ کے جنوبی صوبے حاطے میں ملبے تلے دبے ایک خاتون مدد کے لیے پکار رہی تھیں۔ قریب ہی ایک بچے کی لاش بھی پڑی ہوئی تھی۔ بارش میں روتے ہوئے ایک مقامی رہائشی دینیز کا کہنا تھا کہ لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ’وہ آوازیں دے رہے ہیں، لیکن کوئی نہیں آ رہا، ہم تباہ ہوگئے ہیں، ہم تباہ ہوگئے ہیں۔ میرے اللہ۔۔۔ وہ مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بچاؤ لیکن ہم نہیں بچا پا رہے۔ ہم ان کو کیسے بچائیں گے؟ ہم نے یہاں صبح سے کسی کو نہیں دیکھا۔‘
سردی کی شدت نے بھی ملبے تلے دبے اور بے گھر افراد کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
صوبہ حاطے کے شمال کے مکین خود کو گرم رکھنے کے لیے آگ کے اردگرد بیٹھے رہیں۔


ایک شخص نشاط گلر جو اپنے چار بچوں کے ساتھ آگ کے اردگرد بیٹھا ہوا تھا، نے کہا کہ ’ہم بمشکل ہی گھر سے نکلے۔ ہماری صورتحال تباہ کن ہے۔ ہم بھوکے اور پیاسے ہیں، دکھ اور تکلیف کی صورتحال ہے۔‘
ترکیہ کے سرکای ٹی وی کے مطابق زلزلے سے 10 صوبے متاثر ہوئے۔ ابتدائی زلزلے کے بعد ایک سو سے زیادہ آفٹر شاکس آئے جبکہ دن کے وقت ہی سات اعشاریہ سات شدت کا ایک جھٹکا بھی آیا جس سے ریسکیو کی کوششوں میں خلل پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اب اشرافیہ کی باری ہے
یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز (ای ایم ایس سی) نے کہا ہے کہ دوسرے بڑے زلزلے کا مرکز ضلع قاہرمان ماراش سے67 کلومیٹر پر تھا جس کی گہرائی 2 کلومیٹر ہے۔
زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب میں واقع صوبے غازی انٹپ کا علاقہ نرداگی تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 18 کلومیٹر تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com