اپوزیشن عدم اعتماد لے آئے’ وزیراعلیٰ نے چیلنج دیدیا
پشاور ( مبشر بلوچ سے )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد لےآئے ان کو دن میں تارے دکھا دوں گا۔
چکیسر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے کہا کہ اللہ کرے اپوزیشن صوبائی حکومت کیخلاف عدم اعتمادکی غلطی کرے اپوزیشن عدم اعتماد لےآئے ان کو دن میں تارےدکھا دوں گا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کاایک دوسرےپراعتمادنہیں وہ عدم اعتمادکی باتیں کررہےہیں خیبر پختونخوا کے ممبران عمران خان کےسپاہی ہیں عوام ڈٹ کرعمران خان کےساتھ کھڑی ہے صوبے کی عوام نے عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا عمران خان اپنے اقتدار کا نہیں قوم کےمستقبل کاسوچ رہےہیں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کاایک دوسرےپراعتمادنہیں وہ عدم اعتمادکی باتیں کررہےہیں خیبر پختونخوا کے ممبران عمران خان کےسپاہی ہیں عوام ڈٹ کرعمران خان کےساتھ کھڑی ہے صوبے کی عوام نے عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا عمران خان اپنے اقتدار کا نہیں قوم کےمستقبل کاسوچ رہےہیں۔