روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید

پی ٹی آئی کا جلسہ؛ 15 لاکھ لوگوں کی شرکت کا دعویٰ

اسلام آباد (یاسر ملک سے )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے دعوی کیا ہے کہ امر بالمعروف جلسے میں 15 لاکھ لوگ شرکت کررہے ہیں۔

پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کی میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ جہاں تک نظر جاتی ہے ، لوگ ہی لوگ ہیں۔ موٹر وے بلاک ہوچکا ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ اسلام آباد کی سڑکوں اور موٹر وے پر لوگ ہی لوگ ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر لوگوں کا بہت بڑا ہجوم موجود ہے، ہم 15 لاکھ کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستانی اب ایک قوم بننے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ جلسے میں 10 لوگوں کی شرکت ہوگی۔

جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ناصرف ملک بھر سے تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن قافلوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے بلکہ بیرون ملک مقیم تحریک انصاف کے ہمدرد بھی جلسہ گاہ پہنچے۔

گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کئی جلسوں کا انعقاد کیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com