روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ‏عمران خان کا جیل سے لکھا گیا آرٹیکل برطانوی اخبار میں شائع ہوگیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

ڈاؤ یونیورسٹی کا لمپی اسکن ڈیزیز کی  فوری ویکسین  بنانے کا اعلان

 لوگوں کے پروٹین کے استعمال میں کمی دیکھی گئی ہے اس لیے ضروری ہے کہ گوشت کا استعمال ترک نہ کیا جائے

ڈی جی لائیو اسٹاک  سندھ کا کہنا ہے کہ لمپی اسکن ڈیزیزسے پانچ اضلاع کے سوا پورا صوبہ سندھ متاثر ہے،ڈھائی سو مویشی  ہلاک ہوچکے ہیں ، اٹھائیس ہزار سے زائد  متاثر ہیں  جبکہ تیرہ ہزار صحت یاب  ہوگئیں  ہیں ۔ویکسین کی بیس لاکھ خوراکیں منگل تک ترکی سے پہنچ جائیں گی۔

ڈاؤ یونیورسٹی نے محکمہ لائیوسٹاک سندھ کے اشتراک سے بووائن لمپی (لمپی اسکن) ڈیزیز کی ویکسین  جلد بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ  بات یونیورسٹی کی پرووائس چانسلر پروفیسر نصرت شاہ اوجھا کیمپس کے عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں ایسوسی ایشن آف مالیکیولر اینڈ مائیکرو بیال سائنسز کے اشتراک سے منعقد ہونے والے سیمینار بہ عنوان "کرنٹ اسٹیٹس اینڈ وے فارورڈ ٹو تھراپی اینڈ پری وینشن” سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان سے قبل ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑو ،پرنسپل ڈاؤ کالج آف بائیوٹیکنالوجی  پروفیسر مشتاق حسین  اور پروفیسر نصرت شاہ نے بتایا کہ اب تک کی تحقیق کے مطابق لمپی اسکن ڈیزیز کے انسانوں میں منتقلی کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں نہ ہی کوئی دودھ یا گوشت میں اسکے اثرات پائے گئے ہیں ،  لوگوں کے پروٹین کے استعمال میں کمی دیکھی گئی ہے اس لیے ضروری ہے کہ گوشت کا استعمال ترک نہ کیا جائے۔

قبل ازیں سیمینار سے خطاب، میڈیا اور طلبہ کے سوالوں کے جواب میں سیمینار کے کلیدی مقرر ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑو نے بتایا کہ صوبہ سندھ کے پانچ اضلاع اس بیماری سے محفوظ ہیں باقی پورے صوبے میں یہ بیماری پھیل چکی ہے۔

تیئس مارچ کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ میں اٹھائیس ہزار 857 گائے کی بیماری سے متاثر ہیں جبکہ 250 کے لگ بھگ مویشی ہلاک ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے یہاں سوشل میڈیا پر لمپی اسکن ڈیزیز کو چھوت کی بیماری یا انسانوں کے لئے موذی یا مہلک بیماری بتایا جا رہا ہے۔ یہ غلط تصویر ذہنوں سے کھرچنے کی ضرورت ہے کہ لمپی اسکن ڈیزیز انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی بلکہ یہ جانوروں میں بھینس بکری یا بھیڑ میں نہیں ہوتی، بلکہ صرف اور صرف گائے میں یہ بیماری پائی جاتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com