روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی، وزیر خارجہ

اسلام آباد (یاسر ملک سے )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔  عدم اعتماد تحریک کا سیاسی جمہوری اور آئینی انداز میں مقابلہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ بلاول نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے عدم اعتماد میں کردار کا مطالبہ کیا۔ان قومی اداروں کو سیاست میں قید کرنا انکے شایان شان نہیں۔بلاول قومی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

ان کا کہنا  ہے کہ ہمیں بہتان تراشی کی ضرورت نہیں، عدم اعتماد تحریک کا سیاسی جمہوری اور آئینی انداز میں مقابلہ کریں گے۔اداروں کے اپنے معاملات ہیں ،ان کو کام کرنے دیں۔ہم سیاسی انداز میں عدم اعتماد کی تحریک سے نمٹ لیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئین سب کے لیے مقدس ہے اور ہم سب اس کے پابند ہیں۔بلاول سے سوا ل ہے پیسوں کی تھیلیاں لیکر لوگوں کو خریدنا آئینی کام ہے؟بلاول سے کہتاہوں آئین کی خلاف ورزی آپ اور آصف زرداری کررہے ہیں۔آصف زرداری اور بلاول لوگوں کو خریدنے کے لیے رابطے کررہےہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جانتےہیں کس نےکس سےرابطہ کیا،بےخبرنہیں ہیں،آصف زرداری ہمارے جن ایم این ایز کو پیش کش کرچکے انہوں نے بتادیا ۔آصف زرداری اور بلاول لوگوں کوخریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا۔اتحادی اپوزیشن کی چال کوپوری طرح سمجھتےہیں، عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com