یوکرین پر روس کا حملہ، افسوسناک لمحہ ہے،اقوام متحدہ

یوکرین میں روسی فوجی آپریشن ،فوجی تنصیبات پر راکٹ حملے کئے گئےہیں۔ روس یوکرین تنازع، روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد: یوکرین کے دارلحکومت کیئو میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، کیئو میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں گونجنے کی اطلاعات ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں ہونے والے دھماکے سی این این کی پر براہ راست نشریات کے دوران بھی سنے گئے۔

روسی ا فواج یوکرین کے ماریوپول اور اوڈیسا شہروں میں اتر گئیں،یوکرین بحیرہ اسود کی بندرگاہ اوڈیسا میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، روسی افواج نے جمعرات کو یوکرین کے کئی شہروں پر میزائل داغے اور فوجیوں کو اس کے جنوبی ساحل پر اتارا۔

یوکرینی ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ ریاستی سرحد پر روسی اور بیلاروسی فوج نے حملہ کیا، حملہ کریمیا سے بھی ہو رہا ہے، حملے سے کیف میں اسلحہ ڈپو میں آگ لگ گئی،سائبر خطرے کی وجہ سے ویب سائٹ کو عارضی طور پر غیر فعال کردیا، یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں روسی طیارہ مار گرایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں