سرمائی اولمپکس کا رنگا رنگ آغاز، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کی شرکت

بیجنگ: (عاقب ابراہیم غؤری سے )چین میں سرمائی اولمپیکس 2022 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی صدر، وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

چین کے دارالحکومت میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کو کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کیا گیا ہے، جس میں تمام ممالک کے دستے ماسک پہن کر اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔ اس تقریب میں چینی صدر سمیت دیگر معزز عالمی شخصیات نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اسد عمر بھی تقریب میں شریک تھے۔ پاکستانی دستے کی آمد پر وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے اُن کا کھڑے ہوکر استقبال کیا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں