شعبہ کامرس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام بنک آف خیبر، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام مائیکرو فنانس بنک اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تعاون سے اسلامک بینکنگ سیمینارمنعقد ہوا۔
بہاول پور( علی رضا سے )شعبہ کامرس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام بنک آف خیبر، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام مائیکرو فنانس بنک اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تعاون سے اسلامک بینکنگ سیمینارمنعقد ہوا۔ مہمان مقرر قاضی عبدالصمد شریعہ کنسلٹنٹ بنک آف خیبر نے اسلامک بینکنگ ، کاروباری اشتراک اور ا س کے دیگر پہلوئوں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اسلامک بنکاری اور مروجہ رائتی بنکاری کے درمیان فرق، مساوی اشتراک داری اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی لیکچر دیا۔ این آر ایس پی مائیکرو فنانس بنک کے شریعہ ایڈوائزر مفتی محمد عباد ارشاد اور حسن وڑائچ نے بھی اسلامک بنکاری سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے نمائندہ محمد عارف نے اسلامک بنکاری کی شرح نمو اور مارکیٹ شیئر سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین شعبہ کامرس پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد مکی نے سیمینار کے انعقاد میں خصوصی سرپرستی پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور مختلف بنکوں سے آئے ہوئے مہمان مقررین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔