پنجاب یونیورسٹی نے ڈاکٹر محمد شکیل کو پی ایچ ڈی اکنامکس کی ڈگری ایوارڈ کر دی

لاہور (عثمان صادق سے ) پنجاب یونیورسٹی نے ڈاکٹر محمد شکیل کو پی ایچ ڈی اکنامکس کی ڈگری ایوارڈ کر دی۔ ڈاکٹر محمد شکیل اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے شعبہ اقتصادیات میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ انھوں نے "معاشی اصلاحات کا مقداری تعین اور پیمائش–پاکستان کی معاشی نمو پر اس کا اثر(ایک تجزیاتی جائزہ)” کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چودھری اور ڈاکٹر محمد عظمت حیات کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ علمی حلقوں اور احباب نے انکی کاوش اور کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں