Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

شاہ رخ ڈپریشن کا کیسے شکار ہوئے، کنگ خان نے بتا دیا

ممبئی: زندگی میں چھوٹے چھوٹے واقعات و حادثات انسان کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیتے ہیں اور یہی معاملہ عام لوگوں کی طرح اداکاروں کے ساتھ بھی ہے۔

بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان ان اداکاروں کی فہرست میں شمار کیے جاتے ہیں جو کبھی اظہار رائے سے نہیں گھبراتے۔ شاہ رخ خان اکثر اپنے تلخ ماضی سے متعلق بات کر کے لوگوں کو آگاہی فراہم کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا تھا کہ کس طرح کندھے کی چوٹ ان کے لیے ذہنی تناؤ کا سبب بنی

ماضی قریب میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری اور ضمانت کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے۔ اس کے بعد اداکار کو ایک کمپنی کی تقریب میں دیکھا گیا۔ اس وقت شاہ رخ خان جاسوسی پر مبنی فلم ’پٹھان‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی ریلیز 2022ء میں متوقع ہے۔

ماضی میں شاہ رخ خان نے کندھے پر لگنے والی چوٹ کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہونے اور پھر اس سے باہر نکلنے سے متعلق کھل کر بات کی۔ بھارتی نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ سے بات چیت کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ کندھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے میری صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے جس کے باعث میں شدید ذہنی تناؤ کا شکار رہا، تاہم اب میں اس کیفیت میں مبتلا نہیں ہوں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com