حکومت کا ٹیلی کام سروسز پر وِد ہولڈنگ ٹیکس 15 فیصد کرنے پر غور

اسلام آباد: حکومت نے ٹیلی کام سروسز پرود ہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے ٹیلی کام سروسز پرود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

وِد ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے سے پاکستان میں ٹیلی کام سروسز اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا، پاکستان میں 187 ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ صارفین ہیں۔

حکومت نے 21-2020 کے بجٹ میں وِد ہولڈنگ ٹیکس 12 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کیا تھا اور وِد ہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پاکستان ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں کی بلند شرح والے ممالک میں شامل ہے، جنوبی ایشیاء میں پاکستان کا شمار ٹیکسوں کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں