Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

پاکستانی کرکٹرز نے ڈایئٹ کی خلاف ورزی کردی

یوتھ ویژن : پاکستانی کرکٹرز نے فائیو اسٹار ہوٹل کی پروٹین ڈائٹ مسترد کرتے ہوئے مشہور ہوٹل سے بریانی آرڈر کردی۔


ذرائع کے مطابق قومی ٹیم ہفتہ کو کولکتہ پہنچی تھی جہاں پاکستان کا اگلا میچ کل ایڈن گارڈنز میں بنگلا دیش سے ہے لیکن اپنے اہم میچ سے قبل اطلاعات ہیں کہ ٹیم نے فائیو اسٹار ہوٹل کی پروٹین ڈائٹ کے بجائے بریانی اور دیگر کھانوں کو ترجیح دی ہے۔


بھارتی ویب سائٹ اسپورٹس تک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے فائیو اسٹار ہوٹل کا صحت بخش کھانا مسترد کرتے ہوئے فوڈ ایپ کے ذریعے کولکتہ کے ایک مشہور ہوٹل سے بریانی، چانپ، فرنی، کباب اور شاہی ٹکڑے منگوائے۔
پاکستانی کرکٹرز نے اب تک پورے ٹورنامنٹ میں بریانی کا مزہ لیا ہے اور گزشتہ روز بھی ٹیم نے فائیو اسٹار ہوٹل میں رات کا پروٹین سے بھرپور کھانا کھانے سے انکار کردیا تھا، فائیو اسٹار کے مینیو میں ٹیم کیلئے اٹالین کباب، انڈے وغیرہ رکھے گئے تھے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم جس فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پذیر ہے وہاں سکیورٹی انتہائی سخت ہے اور پاکستان ٹیم کیلئے مختص فلور پر صرف خصوصی سروس کو ہی جانے کی اجازت ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی انتہائی خراب ہے اور مسلسل 4 میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی تقریباً ناممکن بن چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com