Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

پاکستانی ہم سے زیادہ بھارتی اداکاروں کی عزت کرتے ہیں، ریشم  

لاہور : اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے اداکاروں سے زیادہ بھارتی اداکاروں کی عزت کرتے ہیں۔

فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ ریشم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت نے جو چاہا وہ حاصل کرلیا۔ اپنی فلمیں دکھا دکھا کر ایسا کردیا کہ پاکستانی عوام شاید ہماری اتنی عزت نہیں کرتے جتنا بھارتی اداکاروں کی کرتے ہیں۔

اداکارہ ریشم کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کے لیے ہم محبت سے کام کرتے ہیں اور آج تک اپنے عوام پر صدقے واری جاتے ہیں یہی عوام ہمیں خودکشی کرنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ سوشل میڈیا نہیں تھا تو سکون تھا اب انسان اذیت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نے 2022 میں خود پر ہونے والی ٹرولنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ میں دریا میں مچھلیوں کو خوراک دینے کے بعد پلاسٹک کی تھیلی دریا میں پھینکنے پر جو ٹرولنگ ہوئی لگتا تھا کہ پوری دنیا کا کچرا پھینک دیا ہے۔ اس غلطی پر معافی مانگ لی تھی لیکن اس کے باوجود لوگوں نے جینا حرام کردیا۔

غلطیاں سب سے ہوتی ہیں۔ ہم انسان ہیں فرشتہ نہیں۔ریشم نے کہا کہ ڈپریشن سے متعلق ذاتی رائے دی تھی۔ اگر کسی کو کوئی ذہنی بیماری ہے تو وہ دوا لے اور علاج کروائے۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ ہر مشکل میں مجھے صرف اللہ تعالیٰ کی ذات تھامنے والی ہے۔ والدین کے بغیر پرورش پائی۔ زندگی میں بہت سی محرومیاں تھیں۔ ہر مشکل میں صرف اللہ کو پکارتی ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com