واٹس ایپ کا صارفین کو بڑا سرپرائز
واٹس نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور منفرد فیچر متعارف کروا دیا ۔
تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد صارفین ویڈیو کال کوختم کئےبغیر موبائل پر دوسرے کام بھی کرسکیں گے ۔ کئی اپ ڈیٹس اور نئی خصوصیات کے ساتھ، میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ نے ویڈیو کالز کے لیے تصویر میں تصویر موڈ’ فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر اب صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
آئی ایس او استعمال کرنے والے صارفین اب اس نئے فیچر کے ساتھ ویڈیو منقطع کیے بغیر کالز پر ملٹی ٹاسک کر سکتے ہیں۔ اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کو دیگر کاموں کیلئے ویڈیو کال منقطع نہیں کرنی پڑے گی۔
ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کا اپنی رپورٹ میں مزید بتانا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں اس فیچر کے ساتھ، صارفین اب واٹس ایپ کال کے دوران ان کی ویڈیو کو روکے بغیر ملٹی ٹاسک کر سکتے ہیں۔
صرف یہ ہی نہیں بلکہ دستاویزات کے ساتھ کیپشن منسلک کرنے کی سہولت، اور گروپ کے لمبے مضامین اور وضاحتیں تاکہ گروپوں کو بیان کرنا آسان ہونگی۔
واٹس ایپ کال کے دوران پکچر ان پکچر موڈ استعمال کرنے کی سہولت آئی ایس او موبائل فون استعمال کرنے والوں کیلئے متعارف کرائی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو ایپ اسٹور سے ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا پڑتا ہے تاکہ یہ چیک کیا جا سکے کہ آیا یہ فیچر ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے لیے پہلے سے فعال ہے یا نہیں۔