Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

کراچی نارتھ ناظم آباد کے ’کول اور ماڈرن‘ اسسٹنٹ کمشنر

یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے )سوشل میڈیا کا استعمال بڑھنے سے قبل مخصوص دائرے تک محدود رہنے والی بیوروکریسی ٹائم لائنز پر نمایاں ہوئی تو جہاں عام افراد کو ان سے رابطے کا موقع ملا وہیں ان کی سرگرمیاں بھی موضوع گفتگو بنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں عدالت کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

ماضی میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے پولیس افسران اور حال ہی میں کراچی کے کمشنر کو سوشل میڈیا نے خصوصی توجہ دی تو یہ سلسلہ آگے بڑھتا ہوا نارتھ ناظم آباد کراچی میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر تک جا پہنچا۔

اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد اور ماضی میں ڈسکس ہونے والے سول سروس کے افسران کے درمیان ایک فرق یہ رہا کہ اول الذکر اپنے فیشن سٹائل کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے ’لائف اسٹائل کے اخراجات اور تنخواہ‘ کا ذکر کرنے والوں نے یہ بھی پوچھا کہ ’محدود سی تنخواہ میں کیسے مینیج‘ کرتے ہیں۔

کہیں سانپ جسم پر ٹانگے، کہیں باڈی گارڈز کے درمیان پوز کرتے اور کہیں ماڈلنگ کے جوہر دکھاتے حاظم بنگوار کی تصاویر شیئر کرنے والوں نے پوچھا کہ ’اسسٹنٹ کمشنر کیا کیا کرتے رہے۔‘

گفتگو کا سلسلہ آگے بڑھا تو کچھ ٹویپس حاظم بنگوار کی ماڈلنگ والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں متعارف کرانے کی ذمہ داری ادا کرتے رہے۔

عبدالمعز نے ایک تصویر شیئر کی تو انہیں ’ماڈرن اے سی‘ کا لقب دیا۔

نئی و پرانی تصاویر، حاظم بنگوار کی ایڈووکیسی مہمات اور رجحانات کا ذکر کرنے والوں نے تشویش کا اظہار کیا تو کچھ ایسے بھی تھے جو ناپسندیدگی بھرے جذبات کو چھپا نہ سکے۔

گفتگو اس مرحلے پر پہنچی تو یوں دکھائی دیا کہ اسسٹنٹ کمشنر پر تنقید کرنے اور ان کی حمایت کرنے والے آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کاضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

ماہ زلہ خان نے اسسٹنٹ کمشنر پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’چھوڑ دو نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر کا پیچھا اور زندگی میں ان جیسا متنوع بننے کی کوشش کرو۔

عمر قریشی نے بھی ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’او بھائی نارتھ ناظم آباد کے اے سی کی جان چھوڑ دو۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com