Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

فیفا ورلڈکپ کی براہ راست کوریج کے دوران چوری

قطر میں  چور نے ارجنٹینا کی ایک خاتون رپورٹر کے پرس پر آن ائیر رپورٹ کے دوران ہی ہاتھ صاف کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومینیک میزگر نامی رپورٹر دوحا میں پہلے میچ کی رپورٹنگ کررہی تھیں کہ اچانک انہیں کہتے سنا گیا کہ  ان کے ہینڈ بیگ سے پیسے اور کچھ دستاویزات چوری ہوگئے ہیں۔

واقعے کے بعد ارجنٹینا کے میڈیا سے گفتگو میں  ڈومینیک نے بتایا کہ ‘جب میں نے دوحا کی پولیس کو شکایت کی تو ان کے جواب نے مجھے حیران کردیا’۔

 ڈومینیک کے مطابق ‘دوحاا کی پولیس نے وعدہ کیا کہ وہ جلد از جلد ملزم کو ڈھونڈیں گے اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ اپنی مرضی سے ملزم کو سزا دے سکتی ہیں، یعنی جو سزا آپ اس شخص کے لیے منتخب کریں گی اسے وہ ہی دی جائے گی’۔

چوری کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

ارجنٹینا کے نیوز چینل سے گفتگو میں خاتون رپورٹر نے بتایا کہ ‘جس وقت یہ ہوا میں کافی بھیڑ میں تھی، لوگ ڈانس کررہے تھے اور میں بھی ڈانس کررہی تھی، میرے ہینڈ بیگ میں ضرورت کی تمام چیزیں تھیں جن میں ہوٹل کے کمرے کی چابیاں، موبائل، پیسے اور کچھ رومال تھے’۔

رپورٹر کے مطابق ‘ڈانس کے وقت کسی نے میرے بیگ کی زپ کھولی، پیسے اور دستاویزات نکال لیے، اس وقت مجھے معاملے کا علم نہیں ہوا کیونکہ بہت رش تھا، بعدازاں جب میری رپورٹنگ ختم ہوئی تو میں نے پانی خریدنے کے لیے بیگ سے والٹ نکالنا چاہا، اس وقت پتا چلا بیگ سے والٹ غائب ہے ‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com