شیخ رشید کی گرفتاری کے حوالے سے بڑی خبر

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے )پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کیلئےایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج اورنفری دینےسے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی نفری راولپنڈی پہنچ گئی۔

تھانہ وارث خان پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج سے انکار کردیا۔

راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو نفری دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےاہلکاروں کی تعداد 2 سوسےزائدہے،2بسوں میں سوار ہیں، پولیس کے انکار کے بعد ایف آئی اے اہلکار واپس لوٹ گئے لیکن 15 سے 20 ایف آئی اے اہلکار متروکہ وقف املاک میں تاحال موجود ہے۔

خیال رہے متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایف آئی اے ، رینجرز سےمددکیلئے خط تحریر کیا تھا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید ، لال حویلی واگزارکرانے کیلئے مدد طلب کی تھی۔

شیخ راشدشفیق کا کہنا ہے کہ لال حویلی کا معاملہ زیر سماعت ہے، بغیر نوٹس کوئی کارروائی غیر قانونی ہوگی۔

متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی قیڈمنسٹریٹر آصف خان نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا  ہم شیخ رشید کو گرفتار کرنے نہیں آئے۔  شیخ رشید نے میڈیا میں غلط بیانی کی کہ مجھے گرفتار کرنے آئے ہیں۔ متروکہ وقف املاک معمول کے مطابق راولپنڈی میں کاروائی کر رہے ہیں۔   ہم نے سی پی او،کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر کو پولیس معاونت کیلئے خطوط ارسال کیئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور تھانہ وارث کے ایس ایچ او نے روزنامچے میں ہمارا اندراج تک نہیں کیا۔ اقبال روڈ،مری روڈ،موتی بازار میں متروکہ وقف املاک اراضی ہیں۔  قابضین وقف املاک کی اراضی پر ناجائز قابض ہیں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں