شہبازشریف اور رانا ثنااللہ الٹا بھی لٹک جائیں پھربھی لانگ مارچ ہوگا،عمران خان 

یوتھ ویژن نیوز(یاسر ملک سے ) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور رانا ثنااللہ الٹابھی لٹک جائیں پھر بھی لانگ مارچ ہوگا، سارے ڈاکو ملکر ملک کو تباہی کی طرف لے جارہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نےجیل میں قید دنوں کی کہانی سنا دی

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کی پلاننگ کو اچھی طرح جانتاہوں،میری اسلام آباد مارچ کی تیاری مکمل ہے، کیا حکمت  عملی ہوگی کسی کو بھی نہیں پتہ،عمران خان نے کہا ہے کہ مارچ کی بات کرتاہوں تو یہ لوگ کانپ جاتےہیں،اپوزیشن نے بھی ہمارے دور میں احتجاج کئے تھے مگر ہم نے کسی کو نہیں روکا تھا ۔اسلام آباد پولیس بتائے کہ کیا ہم نے ان لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا تھا،مولانا نے دو مرتبہ احتجاج کیا اور اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر دھرنا دیا،ہم نے مولانا فضل الرحمان کو کہاکہ اگر کھانا چاہیے تو ہمیں بتادیں،مریم بی بی نے لانگ مارچ کیا مگر وہ جی ٹی روڈ پر ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو:57 طالب علموں کو زہر دیدیا گیا،حالت تشویشناک

عمران خان نے مزید کہا ہے کہ جتنا بزدل آدمی ہوتا ہے اتنا ظالم ہوتا ہے،دلیر لوگ ظلم نہیں کرتے،پی ٹی آئی  وہ جماعت ہے جو پاکستان میں انصاف کا نظام لے کر آئے گی،سندھ میں جلسوں میں آنے کیلئے لوگوں کو پیسے دیتے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ میرے نوکروں کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے جلسے کے اختتام پر کارکنوں سےلانگ مارچ کے لئے حلف بھی لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں