روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

نیند کی کمی سے انسان بے حس ہو جاتا ہے،ریسرچ

نیند کو زندگی کے اہم عمل کے طور پر تو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے، لیکن کیا ہم جانتے ہیں کہ راتوں کونیندند نہ آنا انسان کو خودغرض بنا دیتا ہے۔  

ایک نئی ریسرچ سے کے مطابق نیند کی کمی انسان کے رویے اور خصوصی طور پر دوسروں کی مدد کرنے یا دوسروں کی تکلیف کو محسوس کرنے جیسے جذبات کو متاثر کرتی ہے۔

سائنسی جریدے ‘پلوس بائیولوجی’ میں شائع ریسرچ کے مطابق پرسکون اور معیاری نیند کا تعلق نہ صرف انسانی جسمانی و ذہنی صحت سے ہے بلکہ اس کے اثرات سماجی زندگی پر بھی پڑتے ہیں۔

 یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین نے نیند اور بے حسی کے درمیان تعلق کو جانچنے کے لیے تین تحقیقات کی ہیں۔ بے خوابی سے دماغی ایکٹیوٹی اور دوسروں کی مدد کرنے جیسے جذبات کا تجزیہ کیا ہے تو معلوم ہوا کہ نیند میں تھوڑی سی کمی بھی اثر ڈالتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیادہ سونے کی خواہش رکھنے والے افراد کیلئے خوشخبری

سنٹر فار ہیومن سلیپ سائنس کے ایک سائیکالوجسٹ کے مبابق صرف ایک گھنٹہ نیند کی کمی کا دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے پر ضرورت سے زیادہ اثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا جب کوئی شخص ایک گھنٹہ کم سوتا ہے تو اس سے انسانی ہمدردی اور دوسروں کی مدد کرنے کی تحریک پر واضح اثرات مرتب ہوتے ہیں۔    

ماہرین نے ایک تحقیق کے دوران 2001 سے 2016 تک کے 30 لاکھ عطیات دینے والوں کے ڈے لائٹ سیونگ کی وجہ سے ہونے والی نیند میں کمی کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، تومعلام ہوا کہ عطیات میں 10 فی صد کمی آئی۔  

دوسری تحقیق میں ماہرین نے ایک گروپ میں آٹھ گھنٹے تک نیند کرنے والے افراد جب کہ دوسرے گروپ میں نیند کی کمی کے شکار رضاکاروں کو شامل کیا اور پایا کہ جن افراد کی ایک گھنٹے کی بھی نیند متاثر ہوئی ہے، ان کے دماغ کے وہ مخصوص حصے جو انسان کو حساس اور دوسروں کی مدد کرنے پر آمادہ کرتے ہیں وہ ان افراد کے مقابلے غیر متحرک ہوگئے تھے، جنہوں نے مکمل نیند کی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی رات ہی دلہن کسی اور کے ساتھ بھاگ گئی

ماہرین نے تیسری تحقیق کے دوران ایسے 100 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جو تین سے چار راتیں جاگنے کے بعد کچھ ہی گھنٹوں کی بہتر طریقے سے سوتے تھے جب کہ اس میں سے بعض لوگ ایسے بھی تھے جو یومیہ کئی گھنٹوں کی نیند کرتے تھے مگر ان کی نیند پرسکون نہیں ہوتی تھی۔

اسی تحقیق کے دوران ماہرین نے پایا کہ زیادہ دیر تک بے سکون نیند سے بہتر پرسکون نیند ہوتی ہے جو انسان کے دماغ کے مخصوص حصوں کو مکمل طور پر متحرک رکھتی ہیں۔

ماہرین نے تینوں تحقیقات کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد نتائج اخذ کیے کہ مجموعی طور نیند کی کمی انسان کو بے حس اور خود غرض بناتی ہے اور وہ سماجی مسائل اور زندگی کو کم اہم سجھنے لگتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں نیند کی کمی عالمی وبا کی صورت اختیار کر چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں دنیا بھر میں سماجی مسائل اور کشیدگی دیکھنے کو ملتی ہے۔

ماہرین نے تجویز دی کہ سماج کو بہتر بنانے اور انسانیت کا دکھ درد سمجھنے کے لیے انسانوں کو پرسکون نیند لینی چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com