روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

66 سالہ وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کا مقدمہ جیت لیا

نئی دہلی: بھارتی وکیل نے 22 سال بعد ریلوے کے خلاف 20 روپے کا مقدمہ جیت لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہری نے ریلوے کے خلاف 22 سال قبل ایک مقدمہ کیا تھا جو انہوں نے جیت لیا۔ وکیل  تنگناتھ چترویدی نے 1999 میں ریلوے کے خلاف درخواست دائر کی تھی  کہ ان سے کرائے کی مد میں ٹکٹ کے 20 روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں۔

22 سال قبل یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں متھورا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔

66 سالہ تنگناتھ چترویدی کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں 22 سال کے دوران 100 سے زیادہ پیشیاں بھگتنا پڑیں تاہم اب فیصلہ میرے حق میں آیا ہے۔ اس توانائی اور وقت کی کوئی قیمت نہیں جو میں نے یہ کیس لڑنے میں صرف کی۔

انہوں نے کہا کہ 20 روپے کی رقم آج کے دور میں نہایت معمولی ہے لیکن یہ پیسے کی بات نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف لڑائی تھی جو میں نے جیت لی۔

تنگناتھ چترویدی نے بتایا کہ  1999 میں متھورا سے مراد آباد تک  کے سفر کے دوران انہوں نے دو ٹکٹ خریدے تھے جن کی قیمت 70 روپے بنتی تھی لیکن جب انہوں نے ٹکٹ فروخت کرنے والے کو 100 روپے تھمائے تو اس نے 70 روپے کے بجائے 90 روپے چارج کیے اور 10 روپے واپس کیے تھے۔

مقامی کنزیومر عدالت نے تنگناتھ چترویدی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی ریلوے کو حکم دیا  ہے کہ ان سے زائد لیے گئے  20 روپے سود سمیت واپس کیے جائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com