Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

کارساز کمپنیوں کے پاس شہریوں کے 150 ارب روپے ہونےکا انکشاف

اسلام آباد(عاقب غور ی سے ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عوام کے 150 ارب روپے گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے پاس پڑے ہیں۔
پی اے سی نے کار ساز کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے ناجائز پیسا وصول کرنے اور تاخیر سے ڈلیوری کا نوٹس لے لیا، تمام کار ساز کمپنیوں سے بینک اکاؤنٹس اور ایڈوانس لی گئی رقوم کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ملک میں کار سازکمپنیوں کی اجارہ داری اور صارفین سے اضافی رقوم لے کر انہیں تاخیر سے گاڑیاں دینےکے معاملے کا نوٹس لےلیا۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نےکہا کہ پاکستان میں کار سازی کی صنعت کو 40 سال ہوگئے ہیں لیکن بابا آدم کے زمانےکی گاڑیاں بنائی جا رہی ہیں، ائیر بیگ تک نصب نہیں، سوا کروڑ کی گاڑی لی لیکن سیٹ پر بیٹھا تو کمر درد شروع ہوگیا، ٹریکٹر بھی سنسکرت کے زمانےکے بنائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر صرف بمپر ہی بنانے ہیں تو درآمد پر پابندی ہٹا دی جائے، کمپنیاں ملی بھگت سے اربوں کما رہی ہیں، حکومت خاموش تماشائی ہے۔
آڈیٹرجنرل نے پی اے سی کو بتایا کہ کار مینوفیکچرز کے پاس پاکستانی عوام کے ڈیڑھ ارب روپے پڑے ہیں، تین بڑی کمپنیوں سے فنانشل اسٹیٹمنٹ مانگی لیکن فراہم نہیں کی گئی۔
شبلی فراز نےکہا کہ وزارت صنعت و پیداوار گاڑیوں پر اون منی روکنے میں ناکام ہے۔
پی اے سی نے تمام کار ساز کمپنیوں سے بینک اکاؤنٹس، ایڈؤانس لی گئی رقم اور کارخانوں کی پیداواری صلاحیت کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com