پنجاب یونیورسٹی: طلبا تنظیموں میں جھگڑا، تصادم، 5 زخمی، 11 گرفتار

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں پانچ طلبا زخمی ہو گئے ہیں جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ طلبا کو گرفتار کر لیا ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نجاب یونیورسٹی کے الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ کے گراؤنڈ میں اس وقت طلبا تنظیموں کے درمیان پہلے جھگڑا اور پھر تصادم ہوا جب ایک تنظیم نے ریلی نکالی۔

طلبا تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے اور تصادم کے باعث پانچ طلبا زخمی ہوئے جس کے بعد موقع پر پہنچنے والی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ طلبا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ میں چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔

طلبا کی گرفتاریوں کے خلاف طلبا تنظیم نے احتجاجاً کیمپس پل کو دونوں اطراف سے بلاک کیا جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں