وزیراعظم کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والا شخص گرفتار

پشاور: (علی رضا غوری سے ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والے صارف (رمیز راجہ لائیو) کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اختلاف قبول ہے لیکن غلط معلومات نہیں‘، صارف (رمیز راجا لائیو ) وزیراعظم کی شناخت استعمال کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

ابوبکر کا کہنا تھا کہ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے ، اس کے خلاف ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم 2016‘ کی دفعہ 419 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں