Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

یمن اور افغانستان میں کیا ہو رہا ہے؟

تحریر۔۔۔۔۔۔۔ مسرور احمد
سرمایہ دارانہ نظام جہاں بہت سے مواقع پیدا کرتاہے وہاں دوسری طرف بہت سے مواقع چھین لیتا ہے۔ شائد اسی لئے کارل مارکس نے کہا تھا کہ” آخری سرمایہ کار جس کو ہم پھانسی دیں گے وہ ہو گا جس نے ہمیں دیگر لوگوں کو پھانسی پر چڑھانے کیلئے رسی فروخت کی ہو گی۔” ایک طرف یہ نظام معاشی مواقعوں کی بہتات پیدا کرتا ہے تو دوسری طرف یہ نظام اپنے فائدے کیلئے پورے پورے ملک اجاڑ دیتا ہے۔ شام، لیبیا، عراق، افغانستان، یمن، کانگو، ایتھوپیا اور یوکرائن تو حالیہ مثالیں ہیں۔ اس سے قبل کیپٹل ازم لاطینی امریکہ کے کم و بیش ہر ملک کو جنگوں میں دھکیل چکا ہے۔ اکیسویں صدی میں اگرچہ انسانی تہذیب و ترقی اپنے معراج کو پہنچ چکی ہے اور دنیا سمٹ کر گلوبل ویلج بن چکی ہے لیکن اس کے باوجود دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی بھوک اور غربت کا شکا رہے۔ ستم ظریقی یہ ہے کہ ایک طرف لوٹ مار کا دور دورہ ہے تو دوسری طرف اتنی سخاوت نظر آتی ہے کہ حاتم طائی کی روح بھی شرمندہ ہو جائے۔ اس پہ مستزاد کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (CSR) ماڈل کے تحت کاروباری اداروں کا منافع کی ایک مخصوص رقم کا فلاحی کاموں پر خرچ کرنا بھی عالمی قوانین کا حصہ ہے لیکن پھر بھی دکھی اور ضرورت مند لوگوں کی ہر طرف بھر مارنظر آتی ہے۔ اس کی وجہ امیر ممالک اور عالمی معاشی اداروں کا غریب ممالک کو صارفین کی منڈی بنانے کیلئے مستقل طور پر بحرانوں کی کیفیت میں یا اپنی پالیسیوں کے تابع رکھنا ہے تاکہ یہ ممالک یا تو اپنے پاؤں پہ کھڑے نہ ہو سکیں اور اگر ہوں تو عالمی سیٹھوں کی شرائط پر کھڑے ہوں۔ پوسٹ ماڈرنزم کے بعد اب پوسٹ پوسٹ ماڈرنزم کے عظیم بیانئے کا نقارہ بج رہا ہے جس میں دنیا کوپیش بہت سے دیگر چیلنجز کے علاوہ غربت کے چیلنج پر بھی سیر حاصل مباحث اور عملی کاروائیاں ہوں گی۔ اگر ہمارے نصیب میں ہوا توشائد اچھے دن اور اچھی خبریں سن پائیں لیکن انسانی تاریخ ازل سے ہی متضاد سوچوں اور مفادات کے ٹکراؤ کے زیر اثر رہی ہے اور شائد ابد تک یہی سلسلہ چلتا رہے۔ سر دست یوکرائن، یمن اور افغانستان میں انسانی تاریخ کا نوحہ لکھاجا رہا ہے۔ یوکرائن خوش نصیب ہے کہ اسے مغربی دنیا کی توجہ حاصل ہے اور وہ انسانی المیہ یہاں پر نظر نہیں آتا جس سے یمن اور افغانستان دوچار ہیں۔ اس پہ مستزاد یورپی یونین کی امداد تو ایک طرف صرف امریکہ نے یوکرائن کیلئے تیرہ ارب ڈالر کا امدادی پیکج حال ہی میں منظور کیا ہے جبکہ یمن اور افغانستان کا کوئی والی وارث نظر نہیں آ رہا، مسلمان ممالک تو اجتماعی بے حسی کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے او سی ایچ اے کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق یمن میں جاری بحران اور سنی شیعہ دھڑوں کی لڑائی میں اب تک چار سے پانچ لاکھ لوگ مارے جا چکے ہیں۔لاکھوں یمنیوں کو انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔ یمن کی آدھی سے زائد آبادی کو خواراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یمن اپنی خوراک کی بیشتر ضروریات درآمدات سے پوری کرتا ہے لیکن وہاں جاری بحران سے یمنی کرنسی اپنی قدر کھو چکی ہے اور شدید مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔لاکھوں لوگ اپنی بنیادی ضرورتیں تک پوری کرنے سے قاصر ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس بحران میں تمام مقامی متحارب فریق اور ان کے سرپرست بشمول سعودی عرب اور ایران انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے ہیں اور بے گناہ سویلین پر بمباری اورمخالفین کا قتل عام ایک عام سی بات سمجھی جاتی ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالفین کو غذا، پانی ا ور ادویات کی فراہمی کی روک تھام جیسے ہتھکنڈے جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔ رہائشی علاقے، سکولوں اور ہسپتالوں پر بھی بمباری کی جارہی ہے۔یہ متحارب گروپ امدادی اداروں کو بھی کام سے روک رہے ہیں جس سے صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے۔ اس وقت یمن کی آدھی آبادی کوفوری طور پر خوراک کی مد میں امداد درکار ہے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک تہائی سے زیادہ بچے جبکہ بے گھر ہونے والوں میں سے پندرہ لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔ کئی علاقوں میں بارودی سرنگیں نصب ہیں جس سے نو ہزار سویلین اب تک مارے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ غیر قانونی حراست، تشدداور جبری گمشدگی جیسے واقعات عام ہیں۔ خواتین کے حقوق کی پامالی روٹین کی بات ہے۔ پیدائش کے دوران زچہ و بچہ کی اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔یمن میں شادی کی کم از کم عمر کی حد متعین نہیں ہے، اس لئے مالی ضرورت پوری کرنے کیلئے والدین کم سن بچیوں کو فروخت کر دیتے ہیں۔ اس تمام صورتحال کے ذمہ دار نہ صرف مقامی متحارب فریق ا ور گروپ ہیں بلکہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، سپین، جرمنی، آسٹریلیااور دیگر ممالک بھی ہیں جو لڑائی جاری رکھنے کیلئے وہاں مختلف گروپوں یاا ن کے سرپرست ممالک کو تواتر کے ساتھ اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔ افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بھی بہت تشویشناک ہے اور یمن سے مختلف نہیں۔ طالبان اور امریکہ کی ضد کی وجہ سے وہاں بھی آدھی سے زیادہ آبادی کوخوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اشرف غنی کی کرپٹ حکومت کے برعکس ایماندار طالبان کا دور افغانوں پر بہت بھاری ثابت ہوا ہے کیونکہ ابھی تک دنیا کے کسی بھی ملک نے افغانستان پر طالبان کی حکومت تسلیم نہیں کی جس کے سبب کاروبارزندگی معطل ہیں۔ ہسپتال ناکافی خوراک کے شکار مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں،معاشی پہیہ جمود کا شکار ہے اور سرمایہ کاری ندارد۔ حکومت کی تبدیلی اور معاشی بندشوں کے باعث بے روزگاری اور مہنگائی اپنے عروج پرہے۔ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں جبکہ بینکاری اور حکومت سازی کے دیگر تمام شعبہ جات تباہ و برباد ہو چکے ہیں۔حالات کی ابتری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اقوام متحدہ نے کسی بھی بحران کے شکار ملک میں خوراک کی کمی سے نمٹنے کیلئے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اپیل کی ہے جس کے مطابق فوری طور پر چار ارب ڈالر درکار ہیں۔اسلامی کانفرنس کی تنظیم نے مدد کا جو وعدہ چار ماہ پہلے کیا تھا وہ بھی فائلوں تک ہی محدود ہے۔یمن اور افغانستان میں اس وقت مجموعی طور پر پانچ کروڑ انسان خوراک کی شدید کمی سے زندگی اور موت کے درمیان لٹک رہے ہیں جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔اگرچہ ایک مضبوط اور طاقتور فوج کی موجودگی میں ممکن نہیں لیکن پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات بھی سول وار اور مزید معاشی تباہی کی طرف اشارہ کر تے نظر آرہے ہیں۔ افغان جنگ میں طالبان کی سپورٹ کے تناظر میں پاکستانیوں کی اکثریت کی ذہنی استعداد کاندازہ بخوبی کیا جاسکتا ہے۔ ایسے میں اگر سیاسی بحران شدت اختیار کرتا ہے تو پہلے سے جاری شدید مہنگائی میں اضافہ ہو گا، ڈالر مزید مہنگا ہو گا اور صورتحال تیزی سے سول وار کی طرف بڑھ سکتی ہے جسے فوج بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی۔ اس لئے ملک کے ذمہ داروں کو فوری نوعیت کے اقدام اٹھاتے ہوئے سیاسی استحکام کیلئے اقدامات اٹھانے ہوں گے ورنہ پہلے سے جاری معاشی بحران سنگین صورتحال اختیار کر جائے گا اور شائد پاکستان کو اسی سمت دھکیلنا ہی ایک بین الاقوامی سازش ہو۔یاد رہے ایک غیر مستحکم پاکستان عالمی قوتوں کیلئے بھی خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ ا فغانستان، عراق، یمن، شام، لیبیاکے برعکس پاکستان ایک ایٹمی ملک بھی ہے۔ اس لئے امید ہے کہ معاملات ایک حد سے ذیادہ آگے نہیں جائیں گے۔یوکرائن، یمن، افغانستان اور افریقہ کے سول وار کے شکار ملکوں کے حالات کے تناظر میں او آئی سی ممبران، چین اور دیگر بڑے ممالک کو مثبت کردار ادا کرتے ہوئے دنیا میں بحرانوں کے خاتمے کا روڈ میپ بنانا ہو گا ورنہ تیسری عالمی جنگ کے پھیلاؤ سے چین کی بانسری بجانے والے ملکوں کا سکون بھی غارت ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے یمن اور افغانستان میں جاری انسانی المیے سے نمٹنے کیلئے تمام ممالک اور عالمی میڈیا کو اپنا کردار نبھانا چاہئے ورنہ یہ عالمی ضمیر پربوجھ ہو گا اور اگربھوک کے سبب یمن اور افغانستان میں لاکھوں کی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں تواسے جدید عالمی تہذیب اور کیپٹل ازم کی ناکامی تصور کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com