وزیراعظم شہباز شریف کا خضدار میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا

یوتھ ویژن نیوز : ( اسلام آباد)- وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت کارروائی کو سراہا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کو بروقت تباہ کر کے ایک بڑے دہشت گرد منصوبے کو ناکام بنایا، جو فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظہر ہے۔

دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی ہر مذموم کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری قوت اور عزم کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور وطنِ عزیز کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے ملک کے امن و امان کے قیام کے لیے فورسز کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں