روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

70سال تک حکومت کرنیوالی ملکہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) برطانیہ ہی نہیں دنیا بھر سے چاہنے والے، عالمی رہنما اور شاہی خاندانوں کے افراد آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو لندن میں الوداع  کہا جس کے بعد انہیں ویسٹ منسٹر ایبے میں سپردخاک کردیا گیا۔

 رپورٹ  کے مطابق برطانیہ کی شاہی تاریخ میں سب سے زیادہ لمبے عرصہ تک ملکہ رہنے والی آنجہانی الزبتھ دوم کو ونڈسر کیسل میں سپرد خاک  کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری وسائل کا استعمال، الیکشن کمیشن نےعمران خان کو طلب کرلیا

کئی روز تک جاری رہنے والی آخری رسومات میں دنیا بھر سے رہنماؤں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس دوران لندن کی گلیاں ملکہ کے چاہنے والوں سے بھری رہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم 70 سال تک عہدے پر متمکن رہیں اور آٹھ ستمبر کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

برطانیہ میں 1965 کے بعد سے پہلی بار ریاستی سطح پر آخری رسومات کا اہتمام کیا گیا ہے اس سے قبل وزیراعظم ونسٹن چرچل کے اننقال پر سرکاری رسومات ادا کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: دی سمپسنزمیں ملکہ الزبتھ دوم کی موت کی پیشگوئی سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

ملکہ کے آخری سفر کے موقع پر دنیا بھر سے 500 کے قریب عالمی  رہنماؤں نے  شرکت کی  جن میں امریکی صدر جو بائیڈن، جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا اور کک آئی لینڈز کے وزیراعظم مارک براؤن اور فجی کے وزیراعظم بھی شامل  تھے۔

آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد جھنڈے میں لپٹا ملکہ کے تابوت،  کو جس پر تاج رکھا ہواتھا، کو و نڈسر کیسٹل لے جایا  گیا۔ملکہ کو ان کے والد شاہ جارج ششم، والدہ اور بہن شہزادی مارگریٹ کے پہلو میں دفن کیا گیا ہے ، یادرہے ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپ جو پچھلے برس 99 سال کی عمر انتقال کر گئے تھے کا تابوت بھی وہاں منتقل کیا جائے گا۔

ملکہ کے بڑے بیٹے شاہ چارلس سوئم اپنے تین بہن بھائیوں اور  ولی عہد شہزادہ ولیم   کے ہمراہ الزبتھ دوم کے آخری سفر کی قیادت  کی ۔ شہزادہ ہیری بھی ٹیل کوٹ میں ملبوس جنازے میں شریک تھے ۔ انہیں وردی پہننے کی اجازت نہیں ملی ۔  تخت کے وارث شہزادی شارلٹ اورشہزادہ جارج اپنی پردادی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں  شریک ہوئے ۔ ویسٹ منسٹر ایبی سمیت اندرون و بیرون ملک سے 2000 سے زائد مہمانوں  نے الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت  کی ۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا پاکستان کےسیلاب متاثرین کیلئے30لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

جنازے سے 96 منٹ پہلے ویسٹ منسٹر ایبے کے گرجا گھر میں  ہر منٹ میں ایک گھنٹی  بجائی گئی ، جو ملکہ  الزبتھ کی زندگی کے ہر سال کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان کے اعزاز میں ملک بھر میں  دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

وزیر اعظم لز ٹرس بشمول ویسٹ منسٹر کے رومن کیتھولک آرچ بشپ کارڈینل ونسنٹ نکولس سمیت مذہبی رہنماؤں کی دعاؤں کے ساتھ ایک متن  پڑھا۔

ملکہ الزبتھ کی سرکاری آخری رسومات برطانیہ بھر میں تقریباً 125 سینما گھروں میں دکھائی  گئی ، جب کہ اس موقع پر منعقدہ تقریب کو دیکھنے کے لئے پارک، چوک اور گرجاگھروں میں بڑے اسکرین لگائے  گئے تھے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے بھی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات ادا ہوگئیں، لاکھوں لوگوں کی شرکت

برطانیہ کے محکمہ ثقافت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویسٹ منسٹر ایبے میں جنازے اور لندن بھر میں اس سے متعلق جلوس بھی بی بی سی، آئی ٹی وی اور اسکائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھائے  گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com