شہبازگل کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملنےکےبعد پنجاب میں اہم عہدہ ملنےکا امکان

یوتھ ویژن نیوز( مبشر بلوچ سے ) تحریک انصاف کے رہنما شہبا ز گل کو رہائی کے بعد پنجاب میں فوری طور پر بڑا عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ عمران خان نے اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

بغاوت کے مقدمے میں ضمانت منظور  ہونے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل  اڈیالہ جیل سے رہا ہوچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: عوام پرایک اوربجلی بم گرادیا گیا، سیلیب بینیفٹ ختم،آئندہ ماہ بجلی بل کتنا آئےگا ؟

شہباز گل کی رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما ان کے استقبال کیلئے نہیں آیا۔

جیل سے رہائی کے بعد شہباز گل سیدھا بنی گالہ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اسلام آباد ایک روز قیام کے بعد شہباز گل سیدھا لاہور آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہباز گل کو پنجاب میں اہم عہدہ ملنے کا امکان  ہے۔ عمران خان نے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن ارکان پر حملہ چیف جسٹس کو زیب نہیں دیتا، جسٹس فائز، جسٹس طارق کا خط

آج  شہباز گل وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی سے اہم ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہباز گل کو عہدہ دئیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو پنجاب میں وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں