عمران خان تمہیں لانےکیلئےنواز شریف کواقامے پرنکالا، مریم نواز

یوتھ ویژن نیوز ( مظہر چشتی سے ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بہاولنگر میں جلسہ سے خطاب کیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں الیکشن چوری ہونے سے پہلے نواز شریف کے ساتھ بہاولنگر آئی تھی۔ چشتیاں نواز شریف کا ہے اور نواز شریف کا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے13حلقوں میں ضمنی انتخابات کوملتوی کردیا

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ جتنی گھٹیا گفتگو کرلے، اس کا انجام برا ہوگا۔ جس کی شکل دیکھنا اور تقریر سننا گوارا نہیں کرتی، اس کی بات کرنی پڑتی ہے۔  جسے گھر کے اندر نہ آنے دوں اس سے متعلق بات کرنی پڑتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کل گالیاں دے کر چلا گیا اپنی کارکردگی نہیں بتا کر گیا۔ چشتیاں میں 4 سال کسی منصوبے کی اینٹ تک نہیں لگائی تو کیا بتاتا۔ نواز شریف کے منصوبے گننا شروع کروں تو رات کے بارہ بج جائیں گے۔ آج کل فلمیں دکھا دکھا کر ہلکان ہوتا رہتا ہے، پرانی ویڈیو چلاتا رہتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں تم پر ذاتی حملے نہیں کروں گی، سیاسی میدان میں گھر تک چھوڑ کرآؤں گی۔ سیاسی میدان میں مریم نواز تمہیں نہیں بخشے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم انتقال کرگئیں

عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ فتنہ بھی نہیں، انتشار بھی نہیں، پاکستان کی سب سے بڑی تباہی ہے۔ حکومت میں ہو تو تباہی، باہر ہو تو تباہی، ملک کی تباہی، معیشت کی تباہی۔ یہ بازاری لوگوں کی طرح جملے کستا ہے، شرم نہیں آتی۔ جس نے گھر کی خواتین کو مال لوٹنے پر رکھا ہو، اس میں کون سی اخلاقیات ہوسکتی ہیں۔ 

ان کے مطابق میں نہ کسی کو غدار کہتی ہوں، نہ کسی کو سازشی کہتی ہوں۔ مگر میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ اس نے کروڑوں روپے ملک دشمن سے لیے۔ آئی ایم ایف سے معاہدے عمران خان نے توڑے، قیمت پورا پاکستان ادا کررہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف وہ آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں جو عمران خان نے لگائی۔ 

یہ بھی پڑھیں: مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی،لاہورہائیکورٹ کا بینچ ایک بارپھرٹوٹ گیا

ان کے مطابق نہ عمران خان سیاست دان ہے نہ اس کی جماعت کوئی سیاسی پارٹی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف بدمعاشوں اور اوباشوں کا ٹولا ہے۔ شہباز شریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں، پھر بھی ہر روز سیلاب زدگان میں موجود رہتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کیا تمہارا تقرر میرٹ پر ہوا تھا؟ تمہارے لیے تو آرٹی ایس بٹھایا گیا تھا۔

عمران خان کا تقرر کرنے کے لیے آرٹی ایس بٹھایا گیا تھا۔ عمران خان کی جماعت فارن فنڈنگ سے پاکستان میں آگ لگانے کی سازش کررہی ہے۔ یہ اداروں کو توہین کا نشانہ بناتا ہے، اس پر ہم اسے معاف نہیں کریں گے۔ آرمی چیف کی میرٹ پر تقرری کی بات کرتا ہے، کیا تمہاری تقرری میرٹ پر ہوئی تھی؟ نواز شریف کو اقامے میں سزا دے کر تمہاری تقرری کی گئی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں