کیسپرسکی الرٹ!2025 میں سائبر خطرات نے تمام ریکارڈ توڑ دیے
یوتھ ویژن نیوز :( عفان گوہرنمائدہ خصؤصی برائے ٹیک انفارمیشن سے) کیسپرسکی رپورٹ کے مطابق 2025 میں روزانہ 5 لاکھ سے زائد سائبر خطرات کی نشاندہی ہوئی، میلویئر اور اسپائی ویئر میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا۔
کراچی میں جاری کی گئی کیسپرسکی کی تازہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران اس کے ڈیٹیکشن سسٹمز نے روزانہ اوسطاً 5 لاکھ سے زائد سائبر خطرات پر مبنی فائلوں کی نشاندہی کی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاس ورڈ چوری کرنے والے میلویئر میں 59 فیصد، اسپائی ویئر میں 51 فیصد اور بیک ڈور حملوں میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دنیا بھر میں مائیکروسافٹ ونڈوز 48 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ نشانہ بننے والا پلیٹ فارم رہا اور میک صارفین میں یہ شرح 29 فیصد دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 27 فیصد صارفین ویب بیسڈ میلویئر اور 33 فیصد صارفین یو ایس بی، سی ڈی یا انسٹالرز کے ذریعے پھیلنے والے خطرات سے متاثر ہوئے، جبکہ کمپنی کے ماہرین نے سافٹ ویئر کمزوریوں میں مسلسل اضافے اور ہیکنگ ٹیم کی دوبارہ سرگرمی سمیت 2025 کے ملٹی پلیٹ فارم سائبر حملوں کو نہایت پیچیدہ قرار دیا ہے۔
کیسپرسکی نے صارفین کو غیر معتبر ذرائع سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے، نامعلوم لنکس پر کلک کرنے اور بغیر 2-فیکٹر آتھنٹیکیشن کے اکاؤنٹس استعمال کرنے سے خبردار کرتے ہوئے سیکیورٹی کے لیے ‘کیسپرسکی پریمئیم’ جبکہ اداروں کے لیے ‘کیسپرسکی نیکسٹ’ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ رپورٹ میں شامل تمام اعداد و شمار نومبر 2024 سے اکتوبر 2025 تک کے ڈیٹا پر مبنی ہیں۔