جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات—پاک فوج کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین
جنرل ساحر شمشاد مرزا ک
یوتھ ویژن نیوز: (ثاقب ابراہیم سے) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی، جس میں آرمی چیف نے ان کی بہترین قیادت، اسٹریٹجک بصیرت اور پاک فوج کی طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ جنرل ساحر نے جوائنٹ آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے، تینوں مسلح افواج کے مابین رابطوں اور باہمی تعاون کو فروغ دینے، اور قومی سلامتی کے اہم اہداف کے حصول میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے علاقائی استحکام، عسکری سفارتکاری اور دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں جنرل ساحر کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج اور آرمی چیف کی جانب سے فراہم کیے گئے اعتماد اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ جی ایچ کیو آمد پر انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔