امریکی سینیٹ نے ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی
یوتھ ویژن نیوز : (ویب ڈسک سے) امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کو ایران پر فوجی کارروائی سے روکنے کی قرارداد 52-47 ووٹوں سے مسترد کر دی، سینیٹ میں اکثریت نے حملے کی حمایت کی۔
واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر فوجی کارروائی سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی، جس کے تحت کانگریس کی منظوری کے بغیر کوئی حملہ نہیں ہونا تھا۔ سینیٹ میں 100 اراکین میں سے 52 نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 47 نے حمایت کی۔
اگر حملہ نہ کرتے، ایران کے پاس آج ایٹم بم ہوتا،امریکی صدر ٹرمپ
قرارداد ڈیموکریٹس اور کچھ ری پبلکن سینیٹرز نے پیش کی تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور کسی بھی کارروائی کیلئے کانگریس کی منظوری لازمی ہو۔ تاہم سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت نے قرارداد مسترد کر دی۔
سینیٹ میں ری پبلکنز کی تعداد 53 ہے جبکہ ڈیموکریٹس کے 45 اور 2 آزاد سینیٹر ڈیموکریٹس کے حق میں ووٹ دینے والے شامل تھے۔ مسترد ہونے کے بعد ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی راہ ہموار ہو گئی، اور صدر ٹرمپ کی پالیسی کے تحت فوجی کارروائی کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔