نجی حج بکنگ % 100مکمل! کسی بھی حاجی کو محرومی نہیں ہوگی

"نجی حج آپریٹرز کے تحت حجاج کرام کی بکنگ مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار۔ حج 2024 کے انتظامات۔"

یوتھ ویژن نیوز : (نمائدہ خصؤصی امجد محمود بھٹی سے) نجی حج عازمین کے لیے تاریخی خوشخبری: ڈیڈ لائن سے قبل 100 فیصد بکنگ مکمل، کسی کو محرومی نہیں۔

اسلام آباد: رواں سال نجی یا پرائیویٹ حج آپریٹرز کے تحت سفر کرنے والے تمام حجاج کرام کے لیے تاریخی خوشخبری آ گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس سال کوئی بھی نجی حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا، کیونکہ تمام نجی حج آپریٹرز نے حکومت کی مقرر کردہ آخری ڈیڈ لائن سے قبل ہی تمام عازمین کی بکنگ مکمل کر لی ہے۔

حج کے قومی امور کے محکمے سے وابستہ ایک اعلیٰ حکام نے ‘یوتھ ویژن’ کو بتایا کہ نجی حج آرگنائزرز نے عازمین سے وصول کی گئی 100 فیصد رقم بروقت سعودی عرب منتقل کر دی ہے، جس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ مالی انتظامات مکمل ہونے کے بعد، حجاج کرام کی منیٰ میں رہائش، کھانے پینے کی سہولیات اور دیگر تمام ضروری خدمات کی ادائیگیاں بھی حتمی شکل دے دی گئی ہیں۔ اس سے انتظامات کے حوالے سے تمام بڑے خدشات کا ازالہ ہوگیا ہے۔”

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2023ء میں بروقت رقوم منتقل نہ ہونے کے سنگین مسئلے کی وجہ سے 63 ہزار سے زائد نجی حاجی حج کی سعادت سے محروم رہ گئے تھے، جس پر ملک بھر میں سخت عوامی ردعمل اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی تلخ تجربے کے پس منظر میں حکومت پاکستان نے رواں سال نجی آپریٹرز کے لیے سخت نگرانی کا نظام اور 31 دسمبر کی واضح ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔ تمام نجی حج آپریٹرز نے اس ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام مالی و انتظامی تقاضے وقت سے قبل پورے کر لیے ہیں۔

حکام کا ماننا ہے کہ اس بروقت انتظام سے نہ صرف تمام حج عازمین کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی، بلکہ گزشتہ سال پیش آنے والی مشکلات کے اعادے کو روکنا بھی ممکن ہو سکے گا، جس سے حج کے سفر میں شفافیت اور اعتماد بحال ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں