پاک فوج اور چین کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ”وارئیر نہم“ پبی میں جاری

"پبی میں پاک فوج اور چین کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’وارئیر نائن‘ کا منظر"

یوتھ ویژن : (سُمیر علی خان سے) پاک فوج اور چین کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق” وارئیر نہم“ پبی میں جاری، مہمانوں کی ڈرلز میں حصہ لینے والے جوانوں کی مہارت و عزم کی تعریف۔

راولپنڈی میں پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ”وارئیر نہم“ قومی انسدادِ دہشت گردی سینٹر پبی میں جاری ہے، جہاں آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ چیف آف جنرل اسٹاف بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔

افتتاحی سیشن کے دوران معزز مہمانوں کو مشق کے مقاصد، طریقہ کار اور دائرہ کار سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی، جس کے بعد شرکاء نے مختلف انسدادِ دہشت گردی ڈرلز کا عملی مشاہدہ کیا اور جوانوں کی پیشہ ورانہ اہلیت، مہارت اور بلند عزم کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ”وارئیر نہم“پاکستان اور چین کے مضبوط، دیرینہ دفاعی تعاون کا عملی ثبوت ہے اور یہ مشقیں دونوں ممالک کی افواج کے خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سیکیورٹی مقاصد کے لیے قریبی اشتراکِ عمل کے تسلسل کی علامت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں